Posts

دعا کی طاقت

Image
  " دعا کی طاقت "   اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کو پے پناہ دولت سے نوازا تھا۔ دنیا میں موجود کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو حضرت ایوب علیہ السلام کے پاس نہ ہو۔ حضرت ایوب علیہ السلام اپنے وقت کے multi millionaire تھے۔  پھر اللہ پاک نے ان کو آزمایا۔ ان سے سب کچھ چھین لیا۔ ان کی بہت ساری اولاد تھی اور ساری ایک ساتھ فوت ہوگئی۔ وسیع و غریض رقبے پر ان کی فصلیں جل کر راکھ ہوگئی اور اللہ نے ان کو بے شمار بیماریاں لاحق کر دیں۔ پھر ایک دن حضرت ایوب علیہ السلام نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی اور اللہ سے رحم مانگا  وَاَيُّوۡبَ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‌  اور ایوب کو یاد کرو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے اور تو تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ (سورة الأنبياء، 83) اللہ پاک نے ایوب علیہ السلام کی دعا قبول کرلی اور حضرت ایوب علیہ السلام کو صحت یاب کر دیا اور ان کو پہلے سے بھی کئی گناہ زیادہ دولت اور شان و شوکت عطا کی۔ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَكَشَفۡنَا مَا بِهٖ مِنۡ ضُرٍّ‌ وَّاٰتَيۡنٰهُ اَ...

یہ واقعہ مصر میں پیش آیا

Image
            یہ واقعہ مصر میں پیش آیا یہ واقعہ مصر میں پیش آیا: ”ایک چھوٹی سی 6 سالہ معصوم بچی سڑکوں پر ٹشو پیپرز بیچ رہی تھی، چہرے پر مسکراہٹ لئے یہ اِدھر سے اُدھر پھدکتی پھر رہی ہے، گاہکوں کو آتے دیکھ کر اپنی چھوٹی سی ٹوکری ان کے سامنے کرتی ہوئی کہتی: آپ کو ٹشو پیپرز چاہئیں؟ وہ ایک خاتون کے سامنے سے گزرتی ہے تو دیکھتی ہے کہ وہ رو رہی ہے، معصوم بچی اس کے پاس رک جاتی ہے، خاتون نے بھی اشک بار آنکھوں سے اس پیاری سی بچی کو دیکھا جو چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ لیے اسے ٹشو پیپر کا پیکٹ پیش کر رہی تھی، اس نے انجانے میں ٹشو پیپر نکالا اور اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھنے لگی۔ اس نے اپنے پرس سے ٹشو پیپرز کی قیمت نکالی اور بچی کو دینے کے لیے دیکھا تو وہ جا چکی تھی۔ وہ چھوٹی سی مسکراتی ہوئی بچی اسے بہت اچھی لگی۔ تھوڑی دور ایک خالی بنچ پڑا تھا، وہ خاتون وہاں جا کر بیٹھ گئی، کچھ سوچا اور پھر اپنے موبائل سے اپنے خاوند کو میسیج کیا: ”میں اپنے کیے پر نادم ہوں، جو کچھ ہوا، مجھے اس پر افسوس ہے، آپ جانے دیں، آپ کا موٴقف درست ہے۔“ اس کا خاوند ایک ہوٹل میں پریشان حال بیٹھا تھا کہ اسے بی...

کہ خون دل میں ڈبو لی ہے انگلیاں میں نے

Image
  کہ خون دل میں ڈبو لی ہے انگلیاں میں نے اسے خدا نے پیدا کیا تھا مگر آدھا انسان تھا نہ مرد تھا نہ عورت تھی گھر والوں نے اسے گھر سے بےدخل کردیا تھا معاشرے نے اسے دھتکارا تھا اسکا جنسی استحصال کیا تھا معاشرتی زندگی گویا اس پر حرام تھی پھر اس نے آدھی مردانگی کو چھوڑ کر عورت کے لباس میں عورت کے گیٹ اپ میں پناہ لی وہ کام جو معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے نیک نام جسے برا تصور کرکے پیش کرتے تھے اور چھپے بدمعاش رات کی تاریکی میں اپنا فریضہ انجام دیتے تھے اور وہ لوگ جو کھلم کھلا تھے وہ اس جنس کو ہندوستان، پاکستان اریبک کے مدھم یا تیز دھنوں پر نچاتے تھے وہ رات جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر گزارتے تھے ان کی زندگی کا واحد مقصد اپنا پیٹ پالنا تھا چاہے وہ جس طریقے سے بھی ہو، اعتراض کرنے والے اس پر شکوہ کناں تھے کہ یہ جنس معاشرے میں بےحیائی پھیلانے کے مؤجب ہیں یہ جنس نئی نسل کو بےراہ روی کا شکار بناتے ہیں یہ نسل دوسروں کو بہکانے کا کام کرتے ہیں، اعتراض کرنے والے ٹھیک ہی کہتے ہیں یہ نوجوان نسل کو بگاڑ رہے ہیں مگر وہ نوجوان نسل ہے کس کا؟ یہ معاشرے میں بےحیائی کا مؤجب ہیں ٹھیک ہے مگر اسے اس راہ پر گامزن...

امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ

امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کو پانچ لاکھ احادیث یاد تھی ، ایک دن انہوں نے اپنے بیٹے حماد کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ بیٹے میں آپکو پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ صرف پانچ احادیث میں بیان کررہا ہوں ۔۔ 1۔ نبی کریم 💞 صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ و بارك وسلم 💞 نے فرمایا اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی ۔ 2۔ نبی کریم 💞 صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ و بارك وسلم 💞 نے فرمایا انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ لا یعنی ( فضول) چیزوں کو ترک کر دے۔ 3۔ نبی کریم 💞 صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ و بارك وسلم 💞نے فرمایا تم مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہ چیز پسند نہ کرو جو اپنے لیے کرتے ہو۔ 4. نبی کریم 💞 صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ و بارك وسلم 💞نے فرمایا حلال بھی ظاہر ہے اور حرام بھی اور دونوں کے درمیان شبہ کی چیز ہے جس کو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ سو جو شخص شبہات سے بچا اس نے دین محفوظ کر لیا اور جو شخص شبہات میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ جائے گا جیسا کہ چرواہا اپنا ریوڑ کسی کھیت کی باڑ کے پاس لے جائےگا تو عنقریب ایسا ہو گا کہ اس کا ریوڑ کھیت میں بھی چرنے ل...